سیال کوٹ (یاسر سیالکوٹی، میڈیا رپورٹر) ایمن آباد روڈ پر لیدر فیکٹری میں 12 گھنٹوں سے بھڑکنے والی آگ قابو سے باہر ہو گئی۔
ایمن آباد روڈ پر واقع ایک لیدر فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ بارہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ دن ڈھل گیا ، رات ہو گئی لیکن لیدر فیکٹری میں لگی آگ ہمارئے ریسکیو اداروں کے لیے امتحان بن چکی ہے اور اُن کی قابلیت اور مہارت پر سوالیہ نشان بن چُکی ہے۔ سیال کوٹ میں پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر”یاسر سیالکوٹی“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈسکہ اور گوجرانوالہ سے بھی ریسکیو 1122 کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے منگوائی گئی ہیں جو آگ کے بپھرتے دیو کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔
انتظامیہ نے کسی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کے لیے فیکٹری علاقہ کے اِرد گِرد تعمیر شُدہ گھروں کو بھی خالی کروا لیا ہے ۔مگر یہ بات قابلِ غور ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ریسکیو فراہم کرنے والے ادارے ایک فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ کو گذشتہ 12 گھنٹوں سے بجھانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اِس نااہلی کو یکسر نظرانداز مت کرئےاور کارروائی کر کے ریسکیو ادارے اتنا وقت گُزر جانے اور ریسکیو 1122 کی 24 گاڑیوں کے باوجودآگ پر قابو کیوں نہیں پا سکے۔